ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مقامی میڈیا پر بھی حکومت کا دباؤ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i237157-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_مقامی_میڈیا_پر_بھی_حکومت_کا_دباؤ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی ریاستی حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس کو معطل کرنے کے بعد اب مقامی میڈیا پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مقامی میڈیا پر بھی حکومت کا دباؤ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی ریاستی حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس کو معطل کرنے کے بعد اب مقامی میڈیا پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی نے خبر دی ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام ریاست کشمیر کی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پندرہ اور سولہ جولائی کی درمیانی شب وادی کے بیشتر اخبارات کے چھاپہ خانوں پر چھاپے مار کر اخبارات کی کاپیاں ضبط کر لیں اور ان اخبارات میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا-

علاوہ ازیں کیبل ٹی وی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے- اس درمیان کرفیو اور سخت حفاظتی انتظامات کے بعد بھی وادی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو بھی لوگوں نے مظاہرہ کیا- ہفتے کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔