اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i237487-اسلامی_ملکوں_کے_سربراہوں_سے_کشمیری_مسلمانوں_کی_حمایت_کی_اپیل
سرکردہ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  •  اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کی اپیل

سرکردہ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کشمیری مسلمانوں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی نے بعض اسلامی ملکوں کے سربراہوں، اقوام متحدہ، یورپی یونین، اور آسیان کے نام ارسال کردہ خطوط میں اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ کشمیر کے تنازعہ میں کشمیری عوام کی حمایت کی جائے۔

سیدعلی شاہ گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور یاسین ملک سمیت حریت کانفرنس کے متعدد رہنماؤں کو پولیس نے بدھ کے روز مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا تھا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گیارہ روز سے جاری جھڑپوں کے دوران کم سے کم پینتالیس کشمیری جاں بحق اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ جھڑپیں حزب المجاہدین نامی گروپ کے سرکردہ کمانڈر برھان وانی کی پولیس کے ہاتھوں موت کی خبر سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی تھیں۔

حکومت ہندوستان نے کشمیر میں اخبارات پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ٹیلی فون، موبائل اور انٹرنیٹ سمیت رابطے کے تمام ذرائع بند کر دیئے ہیں۔

میڈیا خاص طور پر اخبارات کی اشاعت پر عائد قدغن کے باعث پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی وادی کشمیر سے نکلنے والے اخبارات شائع نہ ہو سکے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انیس سو نواسی سے جاری بدامنی کے دوران اڑسٹھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔