کشمیر: 2 ہندوستانی فوجی ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمال میں بانڈی پورہ حاجن علاقہ میں مسلح افراد نے ہندوستانی فورسز پر اچانک حملہ کرتے ہوئے 2 ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو شاہ گھنڈ کے گلشن پورہ محلہ میں اس وقت کیا گیا جب ہندوستانی فورسز گشت کررہی تھیں۔ اس حملے کے بعد مسلح افراد فرار کر گئے تاہم ہندوستانی فورسز نے مسلح افراد کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
دوسری جانب سری نگر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر بار ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ میں احتجاجی جلوس نکالا اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ وکلا عدالتی فیصلوں کے علاوہ مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو ڈومیسائل اسناد کی فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے۔ وکلا نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سیاسی نوعیت کے معاملات کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے اوراب تک سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 117 کشمیری ہلاک و ہزاروں زخمی اور گرفتارہوچکے ہیں۔