کشمیر: دو افراد ہلاک احتجاجی مظاہرے
Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیتر نالے کے قریب 2 عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں انھیں ہلاک کردیاگیا۔ جبکہ علاقے کے مکینوں نے ان افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ سکیورٹی فورسز مختلف قسم کے بہانوں سے کشمیریوں کا قتل کر رہی ہیں۔
دوسری جانب سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے جموں خطے کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے آج بعد نماز جمعہ پرامن مظاہروں کی کال دی ہے۔
ٹیگس