کشمیری عوام مسائل و مشکلات کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i268339-کشمیری_عوام_مسائل_و_مشکلات_کا_شکار
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت عوام کو مشکلات کے بھنور میں ڈال دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • کشمیری عوام مسائل و مشکلات کا شکار

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت عوام کو مشکلات کے بھنور میں ڈال دیا ہے۔

 ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر چودھری محمد رمضان نے جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں غیر یقینی کی صورتحال ہے جبکہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال اس سے بھی ابترتشویشناک ہے، اقتصادی بحران نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ گوناگوں مشکلات سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی اور لازمی خدمات سے محروم ہیں اور یہ حکمرانوں کی نااہلی کا برملا ثبوت ہے۔

کشمیر کے حالات آٹھ جولائی سے حزب المجاھدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بغد سے خراب ہوئے جس میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔