ہندوستان اسرائیل سے جدید ترین میزائل سسٹم خریدے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i278312-ہندوستان_اسرائیل_سے_جدید_ترین_میزائل_سسٹم_خریدے_گا
ہندوستان نے اسرائیل سے جدید ترین میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اسرائیل سے جدید ترین میزائل سسٹم خریدے گا

ہندوستان نے اسرائیل سے جدید ترین میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ ۔

نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے کے تحت اسرائیل درمیانے فاصلے سے تک مار کرنے والا باراک آٹھ میزائیل سسٹم اور زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائیل سسٹم ہندوستان کو فراہم کرے گا۔اس رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی رواں سال فروری میں مذکورہ سودے کے لیے بجٹ مختص کیے جانے کی منظوری دے چکے ہیں۔اگرچہ ہندوستان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی سخت مخالفت کی جارہی ہے تاہم بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان اسرائیلی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تعلقات سن انیس سو نوے میں منظر عام پر آئے تھے حالانکہ ہندوستانی عوام اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے ساتھ تعلقات کو ہندوستان کے بزرگ  رہنماؤں کے اصولی نظریات کے منافی سمجھتے ہیں۔