کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i298095-کشمیر_میں_انسانی_حقوق_کی_پامالی_کے_خلاف_مظاہرے
ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سری نگر میں مظاہرے ہوئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرے

ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سری نگر میں مظاہرے ہوئے ہیں

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پراپنے ردعمل کا اظہار کریں- مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستانی حکومت کو جان لینا چاہئے کہ کشمیری عوام نے اپنے ہدف کی راہ میں کافی قربانیاں دی ہیں اور جب تک ان کے مقاصد حاصل نہیں ہوجاتے اس وقت تک وہ قربانیاں دیتے رہیں گے- ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے داغے- اب تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے -