ہندوستان میں کورونا تیزی سے شکار کر رہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i368056-ہندوستان_میں_کورونا_تیزی_سے_شکار_کر_رہا_ہے
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسزاور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا تیزی سے شکار کر رہا ہے

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس سے کیسزاور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 425282 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13699 ہوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے صحت مندہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں ملا کر 237196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔