ہندوستان میں کورونا سے ایک دن میں 1133 ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i372263-ہندوستان_میں_کورونا_سے_ایک_دن_میں_1133_ہلاکتیں
ہندوستان میں آج منگل کے روز کورونا کے مریضوں کی تعداد ہر چند کہ کم ہوئی تاہم ایک دن میں ایک ہزار 133 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے ایک دن میں 1133 ہلاکتیں

ہندوستان میں آج منگل کے روز کورونا کے مریضوں کی تعداد ہر چند کہ کم ہوئی تاہم ایک دن میں ایک ہزار 133 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت  کے حوالے سے آج بروز منگل اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 75 ہزار 809 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 80 ہزار 422 ہو گئی۔

اسکے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 ہزار 521 مریض صحت یاب بھی ہوئے اور اس طرح اب تک 33 لاکھ 23 ہزار 950 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ اس دوران ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار 133 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہزار 775 ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔