ہندوستان، کورونا کے یومیہ کیسز ایک لاکھ کے قریب پہونچے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i372368-ہندوستان_کورونا_کے_یومیہ_کیسز_ایک_لاکھ_کے_قریب_پہونچے
ہندوستان میں آج جمعرات کے روز کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی جس سے عوام میں ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا کے یومیہ کیسز ایک لاکھ کے قریب پہونچے

ہندوستان میں آج جمعرات کے روز کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی جس سے عوام میں ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت  کے حوالے سے آج بروز جمعرات اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 95 ہزار 735 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 65 ہزار 863 ہو گئی۔

اسکے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 ہزار 939 مریض صحت یاب بھی ہوئے اور اس طرح اب تک 34 لاکھ 71 ہزار 883 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ اس دوران ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار 172 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار 62 ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔