ہندوستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا 24 گھنٹے میں 579 ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i374500-ہندوستان_میں_کورونا_کا_زور_ٹوٹ_گیا_24_گھنٹے_میں_579_ہلاکتیں
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا 24 گھنٹے میں 579 ہلاکتیں

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 579 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 610 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ہزار 399 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 66 لاکھ 63 ہزار608 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 55 ہزار 722 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 75 لاکھ 50 ہزار 273 ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں نئے معاملوں کے مقابلے میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 18 اکتوبر ک وساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی اور یہ شرح فی 10 لاکھ پر 68 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 

خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14.92 لاکھ کورونانمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔