ہندوستان، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کورونا میں مبتلا
ہندوستان میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نے آج پیر کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے حوالے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 480 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 14 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 ہزار 105 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 لاکھ 37 ہزار 228 تک جا پہنچی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 45 ہزار 148 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 79 لاکھ 9 ہزار 959 ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب ریزرو بینک آف انڈیا (Reserve Bank of India) کے گورنر شکتی کانت داس میں (RBI Governor Shaktikant Das) کورونا وائرس پازیٹو (Coronavirus Positive) پایا گیا ہے۔
شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔ شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ ریزرو بینک کا کام نارمل طریقے سے چلتا رہے گا اور وہ آئیسولیشن سے کام کریں گے۔
شکتی کانت داس کے علاوہ اس وقت ہندوستان کے کئی بڑے لیڈران بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی بھی شامل ہیں۔ وہیں اس سے پہلے نائب صدر وینکیا نائیڈو ، وزیر داخلہ امت شاہ ، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت مرکزی حکومت کے متعدد وزرا کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔