ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i375604-ہندوستان_میں_کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_کی_تعداد_میں_ایک_بار_پھر_اضافہ
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد ایک بار پھر پینتالیس ہزار اور اموات کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد ایک بار پھر پینتالیس ہزار اور اموات کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا کے پینتالیس ہزار چھے سو چون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ ملین پانچ لاکھ سات ہزار سات سو چون ہو گئی۔

اس دوران کورونا کے مزید پانچ سو انسٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھبیس ہزار ایک سو اکیس ہوگئی۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی اور مغربی بنگال میں ریکارڈ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مذکورہ تینوں ریاستوں میں کورونا کے دو سو ستاسی مریض موت سے ہمکنار ہوئے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے انچاس ہزار بیاسی مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے ۔ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سات ملین آٹھ لاکھ اڑسٹھ ہزار نو سو ار‎سٹھ بتائی جاتی ہے۔