ہندوستان، کورونا کیسز میں کمی جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377790-ہندوستان_کورونا_کیسز_میں_کمی_جاری
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا کیسز میں کمی جاری

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں کمی اور شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چوبیس ہزار دس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ننانوے لاکھ چھپن ہزار ہوگئی ۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں تینتیس ہزار دو سو اکیانوے کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چورانوے لاکھ نواسی ہزار ہوگئی ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہندوستان میں کورونا سے مزید تین سو پچپن افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار چار سو اکیاون ہو گئی۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تین لاکھ بائیس ہزار بتائی گئی ہے۔ ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق اس ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد اور شفایابی کی شرح پچانوے اعشاریہ تین ایک فیصد ہے۔