ہندوستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i377897-ہندوستان_میں_کورونا_کیسز_کی_تعداد_ایک_کروڑ_سے_تجاوز
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان، ایک کروڑ سے زائد کورونا متاثرین والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
کورونا سے متاثرین اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد امریکا میں ہے۔ امریکا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چوہتر لاکھ اور اموات کی تعداد تین لاکھ تیرہ ہزار سے زیادہ ہے ۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پچیس ہزار ایک سو ترپن نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار ہزار پانچ سو ننانوے ہوگئی ہے۔اس دوران کورونا سے مزید تین سو سینتالیس اموات کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار ہوگئی ہے۔
کورونا متاثرین کے لحاظ سے تیسرا نمبر برازیل کا ہے جہاں متاثرین کی تعداد اکہتر لاکھ باسٹھ ہزار ہے۔ لیکن برازیل کورونا سے مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ایک لاکھ پچاسی ہزار اموات کے ساتھ امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار ہے۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کی گیارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بقیہ ریاستوں میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے مریض کیرالا میں سات سو بتس اور اس کے بعد کرناٹک میں ایک سو پچھتر ریکارڈ کئے گئے ۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں انتس ہزار آٹھ سو پچاسی افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد پچانوے لاکھ پچاس ہزار ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تین لاکھ نو ہزار بتائی گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ، زیر علاج مریضوں کی شرح تین اعشاریہ صفر نو اور شفایابی کی شرح پچانوے اعشاریہ چار چھے فیصد ہے۔