ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح تین فیصد سے نیچے
ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح تین فیصد سے نیچے چلی گئی۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تیئس ہزار نو سو پچاس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ننانوے ہزار ہو گئی۔
اس دوران چھبیس ہزار آٹھ سو پچانوے مریض مکمل طور پر شفایاب ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد چھیانوے لاکھ ترسٹھ ہزار سے زائد ہوگئی۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو تینتس اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار چار سو چوالیس ہوگئی۔ ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ نواسی ہزار رہ گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ، زیر علاج مریضوں کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چھے اور شفایابی کی شرح پچانوے اعشاریہ چھے نو فیصد بتائی گئی ہے۔