ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد پھر بڑھی
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
ہندوستان کی وزات صحت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے اٹھارہ ہزاڑ سے زیادہ نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اس دوران کورونا کے بیس ہزار سات سو چھیالیس مریض شفایاب ہوئے اور اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ چورانوے ہزار تین سو باون ہوگئی۔
ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک سو ترسٹھ کورونا کے مریض موت سے ہمکنار ہوئے اور اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چون ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ہندوستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد، زیر علاج مریضوں کی شرح ایک اعشاریہ چھے صفر فیصد اور شفایابی کی شرح چھیانوے اعشاریہ نو چھے فیصد بتائی گئی ہے۔