ہندوستان میں کورونا ایک بار پھر پھیل رہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i404993-ہندوستان_میں_کورونا_ایک_بار_پھر_پھیل_رہا_ہے
ہندوستان میں ایک ارب 89 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار 362 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا ایک بار پھر پھیل رہا ہے

ہندوستان میں ایک ارب 89 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار 362 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 3,275 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران ریاست کیرالہ میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے سب سے زیادہ 52 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

بدھ کو 3,205 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ تاہم اسی مدت کے دوران 3,010 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 25 لاکھ 47 ہزار 709 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس جان لیوا وبا سے مزید 55 مریضوں کی موت کے بعد اس ملک میں مہلک وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 975 ہو گئی ہے۔

در ایں اثناء مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 189 کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار 362 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 23 ہزار 430 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 83 کروڑ 93 لاکھ 79 ہزار 700 کووڈ ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔