-
کیا مودی حکومت نے مہاتما گاندھی کو نظراندز کئے جانے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا؟ پرینکا گاندھی نے کی سخت تنقید
Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۱مرکزی حکومت دیہی روزگار پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کو منسوخ کر دیہی روزگار کے لیے نیا قانون لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک بل کی کاپیاں ممبران پارلیمنٹ کے درمیان تقسیم کی گئی ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق اس بل کو پارلیمنٹ کے موجودہ سرمائی اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
-
دہلی میں فضائی آلودگی نے زندگی دشوار کر دی+ رپورٹ
Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۱خطرناک زہریلی فضائی آلودگی کی وجہ سے سپریم کورٹ کی کاروائی ہوئی متأثر. ہر دن بد سے بدتر ہوتے حالات کا کون ہے ذمہ دار؟ کیا مقامی و مرکزی حکومت کی نظر میں عام لوگ موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں؟ بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں پر منڈراتے خطرے کا کون ہے اصل ذمہ دار؟ دہلی سے ہمارے سینيئر رپورٹر شمشاد کاظمی کی خاص رپورٹ۔
-
ہندوستان: دہلی میں آج موسم کا آلودہ ترین دن، فضائی آلودگی سے سپریم کورٹ کی کارروائی بھی متاثر
Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۰ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں خطرناک زہریلی فضائی آلودگی کی وجہ سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس (سی جے آئی) سوریہ کانت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ورچوئل طریقے سے عدالت میں پیش ہونے کی سہولت فراہم کرائی ہے۔
-
ہندوستان: اڈیشہ میں قبائلی عورت کے قتل کے بعد تشدد، 188 خاندان جان بچا کر گاؤں سے بھاگ گئے
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۱اوڈیشہ کے ملکان گیری ضلع کے گاؤں "ایم وی 26" میں دسمبر کے شروع میں ایک عورت کے قتل کے بعد خوفناک تشدد پھوٹ پڑا تھا، اس کے بعد گاؤں کے سارے لوگ جان بچا کر بھاگ گئے اور اب یہ گاؤں مقامی لوگوں کے مطابق "بھوت گاؤں" لگنے لگا ہے۔
-
دہلی میں لاکھوں کانگریسی کارکنوں کا اجتماع، "ووٹ چور گدی چھوڑ" کے نعروں سے گونجا ہندوستان کا درالحکومت
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۹ہندوستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس نے اپنی مہم مزید تیز کر نے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے اتوار (14 دسمبر 2025 ) کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ اس عظیم ریلی کے ذریعہ کانگریس حکومت اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگا تے ہوئے انہیں کٹگھرے میں کھڑا کرے گی۔
-
سر زمین ہندوستان پر میسی کا پر جوش استقبال، اسٹار فٹبالر نے راہل گاندھی کو پیش کیا خاص تحفہ
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۰:۱۹حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میسی نے اپنی 10 نمبر کی مشہور ارجنٹائن ٹیم والی جرسی راہل گاندھی کو بطور تحفہ پیش کی۔ میسی اور راہل نے کچھ دیر خوشگوار ماحول میں بات چیت بھی کی۔
-
اپنے وطن کو کیوں چھوڑ رہے ہیں ہندوستانی شہری؟
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۹ہندوستان سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جس نے اس ملک کی حکومت سے لے کر اپوزیشن تک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خبر ہے کہ پچھلے 13 برسوں میں 20 لاکھ سے زائد ہندوستانیوں نے ملک کو خیر باد کہہ دیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں جا کر بس گئے ہیں۔
-
ہندوستان: دہلی میں آج بھی زہریلی آلودگی کی چادر اوڑھے صبح نمودار ہوئی، حد بصارت بھی کافی کم
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۷ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں آج بھی زہریلی آلودگی اور کہرے کی چادر اوڑھے صبح نمودار ہوئی اور حد بصارت بھی کافی کم تھی۔ اتوار اور پیر کو بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
-
تاج محل: محبت کی لازوال نشانی
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۷تاج محل ہندوستان کے شہر آگرہ میں واقع ایک عظیم الشان مقبرہ ہے، جو مغل بادشاہ شاہجہان نے اپنی محبوب بیوی ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کروایا۔ یہ سفید سنگِ مرمر کا شاہکار دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے
-
راہل گاندھی: آلودگی ، قومی بحران
Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۳ہندوستان کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں فضائی آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اسے قومی بحران سے تعبیر کیا