ہندوستان: فوجی گاڑی کو حادثہ 9 فوجی ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ کے ضلع لیہہ میں ایک فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ کے ضلع لیہہ میں ایک فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، گاڑی ہفتہ کی شام تقریباً 6.30 بجے لیہہ کے کیری میں نیوما کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 9 فوجی اہلکاروں کی موت ہوگئی جب کہ کئی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لداخ میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک دفاعی اہلکار نے کہا 'کیاری قصبے سے 7 کلومیٹر دور ایک حادثے میں ہندوستانی فوج کے 9 اہلکاراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب ان کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فوجی کارو گیریژن سے لیہہ کے قریب کیاری کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اس حادثے میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس ہولناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔