ہندوستان: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 عسکریت پسند جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i424841-ہندوستان_سیکورٹی_فورسز_کے_ہاتھوں_2_عسکریت_پسند_جاں_بحق
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے پلوامہ علاقے میں اتوار کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-07-22T14:28:03+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے پلوامہ علاقے میں اتوار کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انکاؤنٹر لارو - پاریگام علاقے میں ہوا۔ سیکورٹی فورسز کو پریگام گاؤں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے یہ آپریشن شروع کیا۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو جموں و کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک انکاونٹر میں تین ہندوستانی فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔