Apr ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری

مواصلات اور شہری ترقیات کے ایرانی وزیر عباس آخوندی پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی مرکز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے کے فورا ایران کے وزیر مواصلات اور شہری ترقیات عباس آخوندی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چرھائی۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عباس آخوندگی کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ایران کے وزیر مواصلات و شہری ترقیات بیس رکنی وفد کے ہمراہ جمعرات کو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔عباس آخوندی نے اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران پاکستان کے وزیر جہاز رانی، وزیر تعمیرات اور وزیر ریلوے سے الگ الگ ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان نقل و حمل کے میدان میں تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

ٹیگس