اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ کے پروگرام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i360063-اسلامی_جمہوریہ_ایران_میں_شہید_جنرل_قاسم_سلیمانی_کی_تشییع_جنازہ_کے_پروگرام
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نےایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی تشیع جنازہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ کے پروگرام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نےایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی تشیع جنازہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اسلامی میں جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی پہلی تشیع جنازہ اتوار پانچ جنوری کو مشہدمقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا ع کی بارگاہ میں ہوگی۔

بیان کے مطابق شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری تشیع جنازہ پیر چھے جنوری کو  تہران میں ہوگی اور اس کے بعد منگل سات جنوری کو شہید کی تیسری تشیع جنازہ آپ کے آبائی وطن کرمان میں ہوگی اور وہی تدفین بھی ہوگی۔