شیخادار پہاڑ کی چوٹی پر پرچم حسینی لہرا دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371838-شیخادار_پہاڑ_کی_چوٹی_پر_پرچم_حسینی_لہرا_دیا_گیا
ایران کے ایک کوہ پیما نے عراقی کردستان کے سب سے اونچے پہاڑ شیخادار کی چوٹی پر پرچمِ یا حسین لہرا دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • شیخادار پہاڑ کی چوٹی پر پرچم حسینی لہرا دیا گیا

ایران کے ایک کوہ پیما نے عراقی کردستان کے سب سے اونچے پہاڑ شیخادار کی چوٹی پر پرچمِ یا حسین لہرا دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یاسر ستودہ نامی ایک ایرانی کوہ پیما نے عراقی کردستان کے شیخادار پہاڑ کی چوٹی پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر اور ایران کے پرچم کے ساتھ پرچم یا حسین نصب کر دیا۔

انہوں نے اس سے قبل کے برسوں میں بھی یورپ و ایشیا کے مختلف پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کرتے ہوئے ’’یا حسین‘‘ اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی پرچم لہرایا تھا۔

شیخادار، عراقی کردستان کا سب سے اونچا پہاڑ شمار ہوتا ہے جو صوبے اربیل میں واق‏ع ہے۔