داعش کے ہاتھوں چالیس عام شہریوں کا قتل عام
Dec ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
-
داعش نے ان افراد کو الرمادی کے مشرق میں واقع الشرکہ علاقے میں بدھ کی رات قتل کیا ہے-
داعش دہشت گرد گروہ نے الرمادی کے مشرق میں چند خواتین اور بچوں سمیت چالیس عراقیوں کو قتل کر دیا-
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں ایک عراقی سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ داعش نے ان افراد کو الرمادی کے مشرق میں واقع الشرکہ علاقے میں بدھ کی رات قتل کیا ہے- سیکورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش سے وابستہ عناصر نے عراقی فوج کی وردی پہن رکھی تھی -
عراقی فوج نے پیر کو شہر الرمادی کو آزاد کرا لیا- داعش دہشت گردوں نے مئی کے مہینے میں الرمادی پر قبضہ کر لیا تھا -
ٹیگس