عراق: سیکورٹی فورسز نے داعش کا حملہ پسپا کر دیا
Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۵ Asia/Tehran
-
عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کی کئی گاڑیاں اور جنگی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا۔
عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبے صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
عراقی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبے صلاح الدین کے ایک پہاڑی علاقے میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس گروہ کے کم از کم پچّیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
عراقی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے مکحول کے علاقے میں پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جسے عراقی سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں داعش کے کم سے کم پچّیس دہشت گرد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کی کئی گاڑیاں اور جنگی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا۔ مکحول کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ ناکام بنائے جانے کے دوران عراق کے بھی چار سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور انّیس دیگر زخمی ہوئے۔
ٹیگس