عراق کے صوبہ الانبار میں بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک
Apr ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نےصوبہ الانبار میں بیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے
عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جمعرات کوصوبہ الانبار کےعلاقے البغدادی میں داعش کے بائیس دہشت گردوں کو موت کےگھاٹ اتاردیا ہے -
صوبہ الانبار کے ایک سینئر پولیس عہدیدار سعید احمد نے بتایا کہ داعش کے ٹھکانوں پرعراقی فوج نے ہوائی حملے بھی کئے - داعش کے ٹھکانوں پر اس حملے کے بعد دہشت گردعناصر اپنے اڈے چھوڑ کرفرار ہوگئے جبکہ عراقی فوج تیزی کے ساتھ شام کی سرحدوں کی جانب دہشت گردوں کا پیچھا کررہی ہے -
دہشت گردوں کو ہونے والی مسلسل ناکامیوں اور شکستوں کی وجہ سے عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں -
ٹیگس