شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائیاں جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222802-شام_دہشت_گردوں_کے_خلاف_فوج_کی_کارروائیاں_جاری
شام کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائیاں جاری

شام کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

شام کی نیوز ایجنسی دام پریس کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حلب کے نواح میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شامی فوج کے دستے حلب کے جنوبی اور جنوب مغربی نواحی علاقے میں تعینات ہو گئے ہیں اور حلب کے نواحی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ادلب کے ایک نواحی علاقے میں شامی فوج کی کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے حلب کے نواحی علاقے میں اپنی حالیہ شکستوں پر بوکھلا کر اس صوبے کے بعض علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سترہ عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔