جنوبی شام میں شدید جھڑپیں ،3 سیکیورٹی  اہل کار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456598-جنوبی_شام_میں_شدید_جھڑپیں_3_سیکیورٹی_اہل_کار_ہلاک
شامی کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کی  فوج اور ایک مسلح گروہ کے درمیان صوبہ درعا کے شمال میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • جنوبی شام میں شدید جھڑپیں ،3 سیکیورٹی  اہل کار ہلاک

شامی کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کی  فوج اور ایک مسلح گروہ کے درمیان صوبہ درعا کے شمال میں شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  شام کے سیکیورٹی اہل کاروں اور ایک مسلح گروہ کے درمیان صوبہ درعا کے شمال میں واقع صنمین میں جھڑپیں جمعرات کی صبح شروع ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں کئی ہلاکتوں کی خبریں ہیں۔

العربیہ ٹی وی چینل  نے رپورٹ دی  ہے کہ صنمین میں سیکوریٹی ایجنسیوں کو مطلوبہ افراد کے ساتھ جھڑپ میں شام کی داخلی سیکیورٹی کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح اسکائی نیوز نے خبر دی  ہے کہ درعا کے نواحی علاقے الصنمین میں شام کی داخلی سیکیورٹی  کے اہل کاروں اور ایک جرائم پیشہ گروہ کے افراد کے درمیان جھڑپ میں تین سیکوریٹی اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان واقعات کے بعد شام کی داخلی سیکیورٹی  کے ادارے نے اعلان کیا ہے  کہ سیکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے الصنمین میں عارضی طور پر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

 

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel