داعش کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222838-داعش_کے_ٹھکانوں_پر_شامی_فضائیہ_کا_حملہ
شامی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • داعش کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کا حملہ

شامی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا۔

شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شام کی فضائیہ نے شمال مشرقی صوبے الرقہ میں داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں داعش کی بارہ دہشت گرد عورتیں ماری گئی ہیں- شامی فضائیہ نے الرقہ میں ہی داعش کے ایک اور ٹھکانے پر حملہ کر کے کم سے کم بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا - ہلاک ہونے والے بیشتر دہشت گردوں کا تعلق خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں سے ہے-

شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ داعش کے عناصر نے اپنے اکیس ساتھیوں کو قتل کر دیا- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے عناصر نے اپنے ساتھیوں کو داعش کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر قتل کیا ہے۔