عراق میں دہشت گردوں کے قبضے سے مزید علاقوں کی آزادی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222871-عراق_میں_دہشت_گردوں_کے_قبضے_سے_مزید_علاقوں_کی_آزادی
عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے قبضے سے مزید علاقوں کو آزاد کرا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردوں کے قبضے سے مزید علاقوں کی آزادی

عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کے قبضے سے مزید علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

عراق کی المعلومہ نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے عراقی فضائیہ کی مدد سے صوبہ الانبار میں الکرمہ کے شمال میں واقع سلیمان علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- فلوجہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے پہلے سلیمان اور الکرمہ جیسے علاقوں کو آزاد کرانا ضروری ہے-

فلوجہ شہر پر داعش نے گذشتہ دو برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے اور اس عرصے میں اس نے بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے- اس سے پہلے سنیچر کو عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار میں البو عبد رحیم، السریح اور المقفس نامی تین علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا-