عراق میں داعش کے خلاف آپریشن
Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
داعش کے خلاف عراقی افواج کے آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش کے خلاف آپریشن میں ایک اہم مواصلاتی شاہراہ کو آزاد کرا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں داعش کے کم سے کم اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس آپریشن کے دوران عراقی افواج نے داعش کے اسلحے کے کئی گودام اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں نیز دیگر جنگی وسائل تباہ کر دیئے۔
دوسری طرف عراق کی دجلہ آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی افواج نے صوبہ دیالہ میں داعش کے اسلحے کے ایک بڑے گودام کا پتہ لگا کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ عراقی افواج کے اس آپریشن میں بھی بہت سے دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
ٹیگس