شامی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i223543-شامی_فوج_نے_متعدد_دہشت_گردوں_کو_ہلاک_کردیا
شامی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

شامی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے

شام سے موصولہ خبروں کےمطابق فوج نےحماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے داعش اور جبہہ النصرہ کےکم سے کم بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

دوسری جانب شامی فوج نے دیرالزور کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں پر حملہ کرکے، کم سے کم آٹھ دہشت گردعناصر کو ہلاک کردیا - یہ دہشت گرد عناصر الحفرہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے- شامی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-

شامی فوج نے دیرالزور ہوائی اڈے کے مشرق میں بھی داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-اس درمیان بعض ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سویدا کے مغربی مضافات میں اسرائیل کے بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی کاپتہ لگاکر اس کو ضبط کرلیا گیا ہے- بتایا جاتاہے کہ بموں کی یہ کھیپ داعش کے لئے ارسال کی گئی تھی -