عراق میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224482-عراق_میں_درجنوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
عراقی ذرائع نے فلوجہ کے علاقے میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی ذرائع نے فلوجہ کے علاقے میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے مغربی عراق کے صوبے الانبار میں بیجی کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے ساٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ادھر صوبے دیالہ کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بعقوبہ کے شمال میں اٹھتّر کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے جلایلہ کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کو، جو عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے، اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

الرمادی کے شمال میں بھی عراقی فضائیہ کے حملوں میں بیس دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز نے ہیت سے بغداد جانے والے راستے میں واقع کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق کرد پیشمرگہ ملیشیاء نے موصل کے شمال میں واقع تل سقف نامی علاقے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی میں بھی دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔