شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224800-شام_میں_درجنوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شام میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ کے طیاروں نے صوبہ حمص میں شہر تدمر کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ شامی فوج نے حلب کی طرف سے صوبے ادلب کے شمال مغربی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبہ ریف دمشق میں واقع مشرقی غوطہ کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی آپسی جھڑپوں میں سیکڑوں دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ان جھڑپوں کا سلسلہ شدّت کے ساتھ بدستور جاری ہے۔

اس سے قبل مشرقی غوطہ میں بیت سواء علاقے کی مقامی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ یہ علاقہ قابل رہائش نہیں رہا ہے اس لئے کہ دہشت گرد گروہوں نے گھروں میں داخل ہو کر بچوں اور عورتوں کا قتل عام کیا ہے۔

ادھر شمالی شام میں حلب کے علاقے میں بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں مزید ستّر دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔