عراق: داعش نے وحشیانہ جرائم تیز کر دیے
May ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش عراقی شہریوں کے خلاف اپنے وحشیانہ اور ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ داعش کے عناصر نے عراقی شہریوں کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موصل شہر میں اکیس عراقی شہریوں کو سنگسار کر دیا-
داعش کے دہشت گردوں نے عراقی شہریوں کو خوف زدہ کرنے کے لئے اس قسم کے ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے-
واضح رہے کہ داعش کے زیرقبضہ محتلف علاقوں کی جانب فوج کی پیشقدمی اور فوج کے ہاتھوں سخت ہزیمت اٹھانے کے بعد دہشت گردوں نے عام شہریوں کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم تیز کر دئے ہیں-
ٹیگس