شمالی شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231712-شمالی_شام_میں_دسیوں_دہشت_گرد_ہلاک
شام کی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • شمالی شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

روسیا الیوم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حلب شہر کے مضافات میں شامی فوج کے بدھ کے دن کے آپریشن اور دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے عناصر کے ساتھ شام کی سیکورٹی فور‎سز کی جھڑپ میں ستّر دہشت گرد ہلاک اور ان کا جنگی سازوسامان تباہ ہوگیا ہے۔

شام کی فوج نے زربہ شہر میں دہشت گرد گروہوں جیش الفتح اور جبھۃ النصرہ کے متعدد اور وسیع حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

دریں اثنا شام کی سیکورٹی فورسز نے حمص کے مشرقی مضافات میں واقع سیریاتل پہاڑ اور اس کے مضافاتی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

دریں اثنا جبھۃ النصرہ کے تقریبا ایک سو مسلح دہشت گرد شام اور ترکی کی مشترکہ سرحد پر پہنچے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں نے صوبہ لاذقیہ میں واقع دیہاتوں، دارالحکومت دمشق اور حماہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں نے حلب کے "النیرب" ایئرپورٹ پر بھی مارٹر گولے داغے ہیں۔