شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری
شام کے فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے مزید علاقے آزاد کرا لئے ہیں۔
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعرات کے دن منبج شہر کی آزادی کے لئے آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزرعہ حمدون اور تل رفیع نامی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ شام کی فوج منبج شہر سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے تک پہنچ چکی ہے۔
شام کی فوج نے لاذقیہ کے شمالی مضافات میں واقع ترکمان پہاڑیوں میں واقع مزرعہ الحیاۃ نامی علاقے کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ العالم ٹی وی چینل نے بھی خبر دی ہے کہ شام کی فوج نے لاذقیہ کے شمالی علاقوں شیرالنمر، النمراور برج الحیاۃ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام کی فوج نے حلب کےجنوب میں واقع الحاضر سٹی پر دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے عناصر کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
شام کی فوج نے غوطہ دمشق مں واقع جسرین نامی علاقے میں آپریشن کر کے کم از کم تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔