داعش کے خلاف جنگ پر تاکید
Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے کہا ہے کہ دہشت گردگروہ داعش کے خلاف عراقی فوج کی جنگ جاری رہے گی
آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے عبدالمہدی کربلائی نے جمعے کو کربلائے معلی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراقی افواج دہشت گرد گروہ داعش کو ملک سے نکال باہر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہا کہ داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران عراقی افواج کا پہلا مقصد عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے -
انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراقی افواج کو چاہئے کہ وہ قومی شناخت کی حفاظت کریں جس کو داعش نابود کر دینا چاہتا ہے -
ٹیگس