لبنان کے مشرقی علاقے میں داعش کے ایک کمانڈر کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234703-لبنان_کے_مشرقی_علاقے_میں_داعش_کے_ایک_کمانڈر_کی_ہلاکت
حزب اللہ کے جیالوں نے مشرقی لبنان کے علاقے جرود القاع میں داعش کے ایک اہم کمانڈر ابو خطاب کو ہلا ک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • لبنان کے مشرقی علاقے میں داعش کے ایک کمانڈر کی ہلاکت

حزب اللہ کے جیالوں نے مشرقی لبنان کے علاقے جرود القاع میں داعش کے ایک اہم کمانڈر ابو خطاب کو ہلا ک کر دیا۔

المنار ٹیلی ویژن نے خبردی ہے کہ حزب اللہ کے جیالوں نے جرود القاع کے پہاڑی علاقے زویتینیہ میں داعش کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا- القاع کا علاقہ، لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں گذشتہ ہفتے پیر کو دہشت گردانہ بم دھماکے کئے گئے تھے-

لبنان کے مشرقی اور بعض شمالی علاقے اور خاص طور پر سرحدی علاقے عرسال میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی رہی ہیں- دہشت گردوں نے عرسال کے ہی علاقے میں چند سال قبل کئی لبنانی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا-