افغانستان: ننگرہار میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i267736-افغانستان_ننگرہار_میں_بم_دھماکہ_پانچ_افراد_ہلاک
مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان: ننگرہار میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے علاقے پچیراگام میں یہ بم دھماکہ اتوار کی صبح ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

افغانستان کا صوبہ ننگرہار حالیہ دنوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

افغانستان کی پارلیمنٹ میں ننگرہار کے نمائندے ظاہر قدیر کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، صوبہ ننگرہار کے علاقے پچیراگام میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل علاقے توڑا بوڑا تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔