صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i272068-صیہونیوں_کے_خلاف_فلسطینی_نوجوانوں_کی_جوابی_کارروائی
انتفاضہ قدس کے دائرے میں فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں چار صیہونیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  •  صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائی

انتفاضہ قدس کے دائرے میں فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں چار صیہونیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروہ نے  مشرقی بیت المقدس میں معالیہ ادومیم اور مغربی کنارے میں بیت اللحم کے مشرق میں تقوع  کے علاقے میں صیہونیوں کی حامل دو بسوں پر پتھراؤ کر کے کم از کم تین صیہونیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس کے مشرق میں واقع العیساویہ کے علاقے میں بھی صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں  ایک صیہونی فوجی کو زخمی کر دیا۔

دریں اثنا صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے چھے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں دو سو بیاسی فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کی استقامت و جدوجہد کے نتیجے میں اڑتالیس صیہونی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔