داعش نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے آن لائن پوسٹ کے ذریعے قبول کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے نزدیک کل ہوئے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے پہلے بھی کابل میں سپریم کورٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔
ٹیگس