ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی، دو صیہونی فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i290824-ایک_اور_شہادت_پسندانہ_کارروائی_دو_صیہونی_فوجی_زخمی
ایک اور فلسطینی نوجوان نے جنوب مغربی کنارے کے علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی کر کے دو صیہونی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی، دو صیہونی فوجی زخمی

ایک اور فلسطینی نوجوان نے جنوب مغربی کنارے کے علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی کر کے دو صیہونی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

خبروں کے مطابق فلسطینی نوجوان نے یہ کارروائی الخلیل شہر کے بیت عنون ٹاؤن کے قریب انجام دی اور خود بھی شہید ہو گیا۔
مذکورہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مقبوصہ فلسطینی علاقوں میں جاری صیہونیت مخالف تحریک انتفاضہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد تین سو انتالیس ہو گئی ہے۔
مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے پے در پے حملوں اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں نے یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے تیسری تحریک انتفاضہ کا آغاز کیا تھا۔
گزشتہ جمعے کو تین فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس شہر میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی کر کے دو صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تینوں فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی فوجیوں نے انتہائی وحشیانہ طریقے سے شہید کر دیا تھا۔