دبئی پولیس کے نائب سربراہ کی حماس دشمنی عیاں
دبئی کے نائـب پولیس سربراہ نے اپنے مداخلت پسندانہ بیان میں غزہ سے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے نائـب پولیس سربراہ ضاحی خلفان نے ابوظبی سے نشر ہونے والے اسکائی نیوز عربی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے عہدیدار اگر غزہ سے چلے جائیں تو متحدہ عرب امارات غزہ کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اس عہدیدار کے مداخلت پسندانہ بیان سے، جو مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے موقع پر سامنے آیا ہے، فلسطینیوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات میں دوستی و تعلقات، ایسی حالت میں بڑھتے جا رہے ہیں کہ اقتصادی شعبوں اور فوجی مشقوں کے تناظر میں ان دونوں کے درمیان تعاون، ماضی سے کہیں زیادہ بڑھتا جا رہا ہے اور ابوظبی، دنیائے عرب میں صیہونی حکومت کے لئے ایک اہم سیکورٹی و انٹیلیجنس نیز تجارتی مرکز میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔