غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت
غاصب صیہونی حکومت کے بلڈوزر، غزہ میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کے روز صوفا دروازے میں داخل ہو گئے اور انھوں نے فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت، فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات کو تباہ اور ان کی زمینوں پر قبضہ جما رہی ہے اور اس طریقے سے وہ فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر رفح کے جنوب مشرق میں واقع ابوسالم گذرگاہ کے قریب ایک سرنگ کو تباہ کر دیا۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے جارح جنگی طیاروں نے رفح کے مشرقی علاقے پر بمباری کی تھی۔ اس بمباری کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے مصر سے ملنے والی غزہ کی سرحد پر تحریک حماس کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔