شام پر صیہونی جارحیت کے ساتھ ہی ترک فوجیوں کا حملہ
Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے ساتھ ہی ترکی کے حملے نے دنیا کو دہشتگردوں کے حامیوں کا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ شام پر ترکی کے حالیہ حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ انقرہ اور تل ابیب، ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی روکنے اور دہشتگردوں کی حمایت کے سلسلے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
شام کی مسلح افواج کے کمانڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح شام پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے ساتھ ہی ترکی کے فوجی بھی بکتر بندگاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کے ساتھ شام کے اندر داخل ہوگئے۔ شام کی فوج کے بیان کے مطابق ترکی کے فوجیوں نے دہشتگردوں کی مدد کے لئے شامی فوج کی پیشقدمی میں روکاوٹ ڈالی اور دہشتگردوں کو مکمل خاتمے سے بچانے کے لئے جنھوں نے ادلب میں بےگناہ شہریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، شام میں داخل ہوگئے ہیں۔