جدید ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں ایران اور چین کے درمیان تعاون
چین کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ایران کے سفیر نے تہران بیجنگ تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرعبدالرضا رحمانی فضلی نے ایران اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، اقتصاد اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے۔
شنگھائی میں چین کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ایران اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے جو محور سامنے آئے ہیں، ان میں نینو ٹیکنالوجی سے لے کر جدید توانائیوں تک کے شعبے شامل ہیں۔
چین میں ایران کے سفیرعبدالرضا رحمانی فضلی نے شنگھائی بین الاقوامی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، چینی حکومت اور عوام کی حمایت اور ان کے تعمیری موقف کو ہرگز فراموش نہیں کرے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel