پرامن فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، سیکڑوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362736-پرامن_فلسطینی_مظاہرین_پر_صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_سیکڑوں_زخمی
غرب اردن کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ڈھائی سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • پرامن فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، سیکڑوں زخمی

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ڈھائی سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ۔

مطابق فلسطین کے ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نےجنوبی نابلس کے علاقے بیتا پر حملہ کر کے ایک سو اکیانوے سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں ایک سولہ سالہ فلسطینی بھی ہے کہ جو پییٹھ پر جنگی گولہ لگنےسے زخمی ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قلقیلہ کے علاقے کفرقدوم میں چالیس فلسطینی آنسو گیس کے شیل سے زخمی ہوئے جبکہ سینتیس فلسطینی الخلیل کے قریب واقع الفوار کیمپ میں زخمی ہوئے ہیں۔غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کرکے پچاس سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔