طالبان غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہو: افغان حکومت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i364965-طالبان_غیر_مشروط_مذاکرات_کے_لئے_تیار_ہو_افغان_حکومت
حکومت افغانستان نے طالبان سے غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • طالبان غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہو: افغان حکومت

حکومت افغانستان نے طالبان سے غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت افغانستان کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان کو چاہئے کہ غیر مشروط مذاکرات شروع کریں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حکومت افغانستان کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد معصوم استانک زئی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں مذاکارت شروع کرنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی جا سکتی۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کو بہرحال روکنا ہو گا۔

حکومت افغانستان کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد معصوم استانک زئی نے کہا کہ سیاسی عزم اور نیک نیتی کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے کسی مشترکہ ہدف تک پہنچا جا سکے۔